03:11 , 30 اپریل 2026
Watch Live

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے معاشی ریلیف کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر کے مطابق متاثرین کے بجلی بلوں پر ٹیکسز فوری طور پر ختم کرنے کی تیاری جاری ہے۔ حکومت اس حوالے سے جامع پالیسی لا رہی ہے تاکہ عوام پر مالی دباؤ کم کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی بلوں میں انکم ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس اور دیگر فاضل ٹیکسز کے خاتمے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت بجلی بلوں میں ریلیف دے گی جبکہ لینڈ ریونیو معافی صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آئے گی۔

رانا تنویر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی بلنگ کا نوٹس لیا گیا ہے، اور یہ اقدامات جلد لاگو کیے جائیں گے۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری سہولت ملے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ جیسے ہی متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہوگا، کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق گجرانوالہ ڈویژن میں فصلوں کو 18 فیصد تک نقصان ہوا ہے، جبکہ چاول کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION